Sunday, February 3, 2019

استعانت / مدد / دعا / وظیفہ / ورد

استعینو بالصبر والصلواہ
صبر کے معنی سکون حاصل کرنے کے ہیں نا کہ برداشت کرنے کے۔ اور سکون روح کی صحت اور تازگی ہے۔ سکون حاصل کرنے کے بھی بہت طریقے ہیں، صدقہ کرنا، وضو کرنا، توجہ مرکوز کرنا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
صلواہ کے معنی ہیں دعا اور بہترین دعا نماز ہے، نماز کے اندر تشہد میں درود شریف پڑھنے کے بعد اپنی حاجات و مناجات کو اللہ کے سامنے پیش کرنے کا نام دعا ہے ۔۔۔
دعا کے مراحل 
دعا کے تین بڑے مراحل ہیں؛
دعا کی نیت یعنی ارادہ۔ اس سے مراد جو دعا آپ کرنے جا رہے ہیں، اس کا دل میں گھر کر جانا یعنی اس خیال یا منت یا جو چیز مانگنے جا رہے ہیں اس پر فوکس کرنا، ذہن کو مرتکز کرنا، توجہ کرنا جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے صبر کے بارے میں،
صبر/سکون / توجہ / ارتکاز کے کئ طریقے ہیں مثلاً آنکھیں بند کر بیٹھنا، لمبی سانس لے کر روکنا، شمع بینی کرنا، کسی چیز کو ٹک ٹکی باندھ کر دیکھنا، کوئ بھی اپنائیں (خاص طور پر سانس روکنا بہترین ہے) لیکن یہ کرنا ضرور ہے ورنہ استعانت حاصل نہیں ہو گی۔
دعا کے الفاظ۔ پہلے اللہ کی تعریف بیان کرنا، پھر نبی ص پر درود بھیجنا اور پھراپنی منت و مدعابیان کرنا، یہ چاہے کسی بھی زبان میں ہو۔ بہترین دعا نماز کے اندر ہے تشہدمیں ۔
امید رکھنا۔یعنی اللہ سے امید رکھنا کہ اللہ مجھےضرور عطا کرےگا۔

یہ تینوں مراحل ساتھ ساتھ بھی ہو سکتے ہیں، یعنی آپ دعا کے الفاظ زبان سے ادا کرنا شروع کر دیں اور آپ کا دل و دماغ آہستہ آہستہ متوجہ ہوتا چلا جاۓاور دعا کے اختتام کے قریب ہی آپ کو قبولیت کی امید ہوتی چلی جاۓ

غدیر خم

من کنتم مولا ف علی مولاہ